سابق چیف جسٹس ,جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کی اہلیہ کو مسلح افراد کی جانب سے حبس بیجا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کے بیٹے کی جانب سے مری کے تھانہ تریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ان کی والدہ کو فبضہ مافیا نے حبس بیجا میں رکھا۔درخواست میں کہا گیا کہ میری والدہ ڈاکٹر اشرف سعید الزماں اپنے پلاٹ پر چار دیواری بنوانے آئیں جس پر 4 مسلح افراد نے انہیں دھمکیاں دیں، مسلح افراد نے چار دیواری پر کام رکوایا اور والدہ کو حبس بیجا میں رکھنے کے بعد انہیں پلاٹ سے بھی نکال دیا۔جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے بیٹے افنان نے مزید کہا کہ مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کے بیٹے کی درخواست موصول ہو چکی ہے، کارروائی کی جا رہی ہے،ذرائع کے مطابق مرحوم چیف جسٹس نے 600 گز کا پلاٹ 1992 میں خریدا تھا۔سابق چیف جسٹس کے بیٹے افنان سعید الزماں نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور اپنے پلاٹ کے گرد دیوار بنوانا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے ساتھ والے پلاٹ پر قبضہ ہوگیا ہے تاہم جب ہم یہاں پہنچے تو ہمارے پلاٹ پر بھی قبضہ کرلیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے پلاٹ کے مقام پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ یہ کنڈی صاحب کی جگہ ہے، آپ کے لیے بہتر ہوگا کہ آپ یہاں سے چلے جائیں۔افنان سعید الزمان نے بتایا جہاں ان کا پلاٹ ہے وہاں کی سوسائٹی سے پتہ چلا کہ کنڈی صاحب کے پاس 10 سے 15 کینال زمین تھی جو قبضوں کے بعد 40 کینال ہوچکی ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024