ریلوے میں 11ہزار آسامیوں کے لیے 21نومبر کو اشتہار دیا جائے گا، عمران خان کی یوٹرن والی بات کاعلم نہیں : شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 6ٹرینیں چلا چکے ہیں 4جلد ٹریک پر آجائیں گی 11ہزار آسامیوں کے لیے 21نومبر کو اشتہار دیا جائے گا خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی سی پیک میں ریلوے منصوبے انتہائی اہم ہیں امید ہے ریلوے جلد منافع بخش ادارہ بنے گا لاہور میں میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ہم 6ٹرینیں چلا چکے ہیں 4جلد ٹریک پر آجائیں گی . 115سب انجنیئروں کی پوسٹوں کا اشتہار جاری ہو چکا ہے 9دسمبر سے اس کی آخری تاریخ ہے 11ہزار خالی آسامیوں کو میرٹ پر پُر کرنے کے لیے 21تاریخ کو اشتہار انٹرنیٹ پر بھی جاری کیا جائے گا11دسمبر اس کی آخری تاریخ ہو گی ٹرین پر سفر کرنے کے لیے معذور افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی ان کے لیے وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی ایک ٹرین میں کم از کم ایک یا دو باتھ روم بنائے جائیں گے 25دسمبر کی چھٹیوں کے لیے طالبعلموں کو دس فیصد تک رعایت دی جائے گی طالبعلموں کو یہ سہولت 25دسمبر سے 10جنوری تک حاصل رہے گی روہڑی ریلوے سٹیشن کے لیے بہت بڑا منصوبہ لا رہے ہیں وہاں ایک نیا سٹیشن اور پلیٹ فارم نمبر 1اور اس کے نزدیک 100دکانیں مارکیٹنگ پلازہ تعمیر کیا جائیگا جس سے اس سٹیشن کا خرچہ نکالا جائے گا پاکستان ریلوے اور افسروں کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے ان 10ٹرینوں کے لیے ایک روپیہ فنڈ بھی استعمال نہیں کیا ان تمام ٹرینوں کو مرمت کر کے بحال کیا گیا ہے پچھلے کچھ دنوں میں ڈی ریل کی شکایات ہیں لہذا دوست لغاری ایف جی آر شاہد عزیز اور نثار میمن پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو میرے دور میں ہونیوالے تعطل کی رپورٹ دیں گے جو بھی قصور وار ٹھہرایا گیا ان کے خلاف ریلوے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض افسران گراؤنڈ میں نہیں جاتے یہ بھی فیصلہ ہوا کہ چاہے کسی کی 8دن کی گراؤنڈ ڈیوٹی ہے یا 15دن کی ہے وہ ہر صورت میں گراؤنڈ ڈیوٹی کرے گا بصورت دیگر وہ اس عہدے کا مستحق نہیں ٹھہرے گا شالیمار ہسپتال رائل فارم اور بزنس ٹرین کا کیس فاسٹ ٹرائل کے لیے نیب میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ میں خود چیئرمین جاوید انور اور جی ایم آفتاب چیف جسٹس کے پاس پیش ہونے جا رہے ہیں اللہ کے بعد اب صرف چیف جسٹس کا ہی سہارا رہ گیا ہے تین تین ارب روپے لگائے گئے جگہوں پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں چیف جسٹس اور چیئرمین نیب سے درخواست کرنے جا رہے ہیں کہ ہماری اربوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے اور خرچ بھی نہیں دیا جا رہا لہذٰا اسکا حل تلاش کیا جائے پچھلے ریل کاپ کی آمدنی 50کروڑ سے زائد تھی اب ہم نے ریل کاپ کو ایک ارب کا ہدف دیا ہے جو افسر فیلڈ میں جا کر اپنی ذمہ داریاں نہیں پوری کرے گا اس کی پاکستان ریلوے میں کوئی جگہ نہیں ہے ہم کسی کو نکالنے کا تو حق نہیں رکھتے لہذا عزت کے ساتھ اس کے گھر تنخواہ دے آیا کریں گے پاکستان ریلوے چلے گی تو اس ملک کی معیشت چلے گی سی پیک کی ٹیم ایک دو دن میں لاہور آئے گی ایم ایل ون پاکستان اور سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ایم ایل ون کے بغیر سی پیک مکمل نہیں ہو سکتا ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ایم ایل ون کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے کراچی سے پشاور تک بنا ٹریک پڑے گا فینسنگ ہو گی اس طرح تمام ریلوے کو محفوظ بنایا جائے گا تا کہ 2800ریلوے کراسنگ سے جان چھوٹ جائے ایم ایل ون کے فیصلے سے پہلے گجر خان اور جہلم کے درمیان کلرکہار کی 56کلومیٹر کے موڑ کو سیدھا کر کے 19کلومیٹر تک لایا جائے گا اس سے لاہور راولپنڈی کے درمیان فاصلہ ایک گھنٹہ کم ہو جائے گامیڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں ریلوے منصوبے انتہائی اہم ہیں ایم ایل ون منصوبے پر چین کے ساتھ ملکر کام کریں ہماری دعا ہے کہ عمران خان کا جس طرح چین اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب ہوا ہے اسی طرح یو اے ای کا دورہ بھی کامیاب ہو جائے گاوزیر ریلوے نے کہا کہ پوری امید ہے کہ ریلوے جلد منافع بخش ادارہ بنے گا ریلوے کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے آزاد کرائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم یوٹرن والی بات عمران خان نے کس سوال پر کہی ابھی اس پر بات نہیں کر سکتا مارچ تک سارا جھاڑو پھر جائے گا فالودے والوں کے سروں پر کھیلنے والوں کی منزل جیل ہے جس جس نے گاجریں کھائی ہیں اسے پھکی ملنی چاہیے بڑے بڑے بدمعاشوں سے نمٹا ہے ۔شیخ رشید نےسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارسے ملاقات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان سے ایک شادی کی تقریب میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار نے اعتراف کیا کہ میں انہیں ٹھیک کہتا تھاکہ ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کاانتظار نہیں کرتی،اُس وقت چوہدری نثار کے پاس 40 ارکان تھے،اب وہ کہیں نہیں جارہے،نہ ن لیگ میں اور نہ ہی پی ٹی آئی میں۔