سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پر تنقید کے بعد اب یہ بھارت کے ریاستی انتخابات کا موضوع بن گیا، مخالف جماعت کے رہنما وں نے تنقید کے باونسر پھینکے تو سابق کرکٹر نے کرارے شاٹ لگائے۔بھارتی پنچاب کے وزیر سیاحت اور کانگریسی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اس بات کی حسد ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں انہیں مدعو نہیں کیا،اس سے قبل بھارتی جنتا پارٹی د ہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس سے کہا تھا کہ وہ پارٹی رہنماوں راج ببر اور نوجوت سنگھ سدھو کے حالیہ بیانات کی وضاحت کرے۔سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرو نانک کانام لینے والے12کروڑ لوگوں کی بات کی گئی،میرے گرو کیدر کی بات ہوئی، جس راستے سے ہمیں سوسال محروم رکھا گیا۔سدھو نے مودی سے سوال کیا کہ میری جھپی آپ کو اس لئے بری لگی کہ کرتار پور کا راستہ کھولنے کی بات کی گئی؟سابق کرکٹر نے کہا کہ جب میں پاکستان کے مقابلے میں کھیلتا تھا اور چھکے پے چھکے لگاتاتوتم ربرکی گڈی کی طرح تالیاں بجاتے تھے، جب میں آپ کیساتھ تھا توبہت اچھاتھا،محب وطن تھا؟رواں سال اگست میں نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر سدھو پر بھارت بھر میں تنقید کی گئی تھی، بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ سدھو پاکستانی ایجنٹ جیسا برتاو کررہے ہیں جبکہ یونین منسٹر ہرسمرت کو بادل نے کا کہنا تھا کہ سدھو کرتارپور گردوارا راہداری پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو نے 2004 میں بے جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اورعام انتخابات میں امرتسر الیکشن بھی لڑا تھا،انہیں 2016 میں پنجاب سے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا گیا تھا لیکن عہدہ چھوڑکر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور 2017 میں کانگریس میں شامل ہوگئے تھے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024