وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے مطابق وفاق نے پچھلے دس سال میں 1500ارب روپے بلوچستان کو دیئے،جب ان سے پوچھا جائے تو جمہوریت اور پارلیمان کا وقار خطرے میں پڑا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کے مطابق پچھلے دس سال میں 1500ارب روپے بلوچستان کو وفاق کی جانب سے دیئے گئے،یہ رقم وہ جو صرف وفاقی خزانے سے گئی اس میں صوبائی محصولات شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا جب ان سے پوچھا جائے کہ یہ پیسے کہاں گئے تو جمہوریت اور پارلیمان کا وقار خطرے میں پڑا جاتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024