وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کےلئے پولیس مستعدی سے فرائض سرانجام دے ، ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیاجائےگا، ڈیرہ غازی خان میں ڈولفن فورس کوبھی متعارف کرائیں گے،پولیس کے رویے میں بہتری آنی چاہیے ،امن برقرار رکھنا پہلی ترجیح ہے ، ہم بارڈرملٹری پولیس اورلیویزکومضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت امن وامان کاجائزہ لینے سے متعلق اجلا س ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو امن ومان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کےلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کےلئے پولیس مستعدی سے فرائض سرانجام دے ، ڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیاجائےگا، ڈیرہ غازی خان میں ڈولفن فورس کوبھی متعارف کرائیں گے،پولیس کے رویے میں بہتری آنی چاہیے ،امن برقرار رکھنا پہلی ترجیح ہے ، ہم بارڈرملٹری پولیس اورلیویزکومضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس درست ہوجائے تو 50 فیصدمسائل حل ہو سکتے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کےلئے وسائل فراہم کریں گے اور ٹریفک پولیس کی تربیت پر توجہ دی جائے گی ۔ بارڈرملٹری پولیس کی 5 نئی پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024