شاہین ائیرلائن کے ملازمین نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین ائیر مالکان نے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کیں،4 ہزار سے زائد ملازمین مشکلات کا شکار ہیں، چیف جسٹس شاہین ائیر سے واجبات دلوائیں۔ ہفتہ کو تاحال تنخواہیں نہ ملنے پر شاہین ائر لائن کے ملازمین سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے، شاہین ائر کے ملازمین نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہراحتجاج کیا ۔ ملازمین نے کہا کہ شاہین ائر مالکان نے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کیں، ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔چیف جسٹس شاہین ائیر سے واجبات دلوائیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024