بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے سے 8 اضلاع میں خشک سالی نے پنجے گاڑ لیے، جس سے ایک لاکھ 85 ہزار افراد اور لاکھوں جانور متاثر ہوئے ۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطا للہ مینگل نے بتایا کہ بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے اور زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی جانے سے خشک سالی بڑھتی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے اضلاع چاغی، نوشکی، واشک، خاران، کچھی، جھل مگسی، تربت اور گوادر سے موصول ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان علاقوں میں ایک لاکھ 85ہزار افراد جبکہ لاکھوں جانور متاثر ہوئے ہیں ۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا مزید نے بتایاکہ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کو اپنے اپنے ضلع میں سروے کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ، یہ رپورٹس ایک دو روز میں مل جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20نومبرکو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جس میں خشک سالی سے نمٹنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی، جبکہ 8سے 10اضلاع کو آفت زدہ قرار دئیے جانے کا بھی امکان ہے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024