گوجرانوالہ میں لاہور ہائی کورٹ کا علاقائی بینچ بنانے کے مطالبہ کے حق میں چوتھے روز بھی ضلعی عدالتوں کی تالہ بندی جاری ہے ناکہ بندی سے انصاف کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ، چار روز میں آٹھ ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی جبکہ عدالتوں کی تاکہ بندی کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سائلین نے کہا کہ وہ انصاف کی امید پر عدالتوں میں آتے ہیں اور تالہ بندی کی وجہ سے انہیں آئندہ تاریخ بھی نہیں دی اجتی اور وہ واپس گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں جبکہ وکلا نے کہا کہ انصاف کو عوام کی دہلیز پر فراہمی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا علاقائی بینچ ضروری ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024