پولیس افسر کا اغواء اور افغانستان میں اس کا قتل حکومت کی ناکامی ہے،راجہ سفیر
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ اسلام آباد کے صدر راجہ سفیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جانے کے بعد ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش ناک ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی سربراہی میںمسلم لیگ ن کی ٖحکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا تھا اور عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا۔ اسلام آبادسے ایک پولیس افسر کا اغواء اور افغانستان میں اس کا قتل حکومت کی ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کی جانب سے اسرائیل کے حق میں خطاب سے واضح ہوتا ہے کہ یہودی لابی فعال ہو چکی ہے اور موجود حکومت یہودی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔ میاں نوازشریف نڈر اور بہادر رہنماء ہیں ان کو آج تک کوئی جھکا سکا نہ آئندہ جھکا سکے گا۔