آپ ؐ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں ابراررضا ایڈووکیٹ،میر اشتیاق احمد ،راجہ منیر اعجاز،غلام علی خان ،شعیب مغل،عثمان ارشد،طیب قادری نے 18نومبر کوکنونشن سنٹر میں منہاج القرآن کے تحت ہونے والی میلاد کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ؐکی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں۔ میلاد النبیؐ کی محافل بین المذاہب ہم آہنگی، ملی و قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے اہم ہیں،اسی یکجہتی کے فروغ ،اتحاد امت اور امن کے پیغام کو عام کرنے کے لئے جناح کنونشن سنٹر میں منہاج القرآن کے تحت میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریںگے،میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں جن میںمیڈ یا کمیٹی،استقبالیہ کمیٹی،انتظامی کمیٹی،دعوتی کمیٹی،تشہیری کمیٹی بنائی گئی ہیں، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ،وزیرداخلہ شہر یار آفریدی،وزیر خزانہ اسد عمر،صداقت عباسی،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،وزیر صحت عامر کیانی،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ اور دیگر مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت دی جا رہی ہے۔