ذیابیطس کا عالمی دن،ضلعی انتظامیہ اور پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ آگاہی مہم اور سکریننگ کیمپ کا انعقاد
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالہ سے ایک روزہ آگاہی مہم اور سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی ہدایت پر ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان ہلال احمر سوسائٹی اور روٹ ملینیم سکول اسلام آباد کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مختلف پلے کارڈز کے ذریعے ذیابطیس سے بچائو اور احتیاط کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔