شمالی کوریا کا نئے سٹرٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا تجربہ
پیانگ یانگ(اے این این)شمالی کوریا نے نئے سٹرٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا تجربہ کرڈالا۔ شمالی کوریائی حکومتی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان کی موجودگی میں ایک اسٹریٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا تجربہ کیا گیا۔ یہ جدید ہتھیار کس نوعیت کا ہے، اس کی(صفحہ5بقیہ 23) تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ مختلف ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہ تجربہ نہ تو جوہری ہے اور نہ ہی کسی بیلسٹک میزائل کا۔ نومبر 2017 کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے کسی ہتھیار کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے اس تجربے کو بظاہر امریکہ اور جنوبی کوریا کے دبائو کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔