شام: داعش کے خلاف فضائی حملے‘ 7روز میں 105ہلاک
دمشق (اے پی پی) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں پچھلے ایک ہفتے میں داعش کے خلاف امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 105 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امر کی اطلاع جنگ کی نگرانی کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم ی دی۔ادھر شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے کے مطابق داعش کے آخری گڑھ ملک کے مشرق دیہی علاقے دیر الزور کو نشانہ بناکر امریکی قیادت کی طرف سے کئے گئے ہوائی حملے میں ہلاک ہونے والوںمیں 80 بچے اور خواتین شامل ہیں۔