ڈاکٹر محمودالحق عباسی صدر اور ڈاکٹر رائو غلام مرتضیٰ نائب صدرنیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی منتخب
راولپنڈی ( پ ر)نیشنل کونسل فارہومیوپیتھی گورنمنٹ آف پاکستان کے نومنتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا جس میں متفقہ طور پرہومیوپیتھک ڈاکٹر محمودالحق عباسی کو صدر اورہومیوپیتھک ڈاکٹر رائو غلام مرتضیٰ کو نائب صدرنیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی گورنمنٹ آف پاکستان منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسویشن کے تمام ممبران اورہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد امین‘ڈاکٹر سعد عابد میر‘ڈاکٹر حماد میر‘ڈاکٹر بلال سندھو اور ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے تمام ممبران اورخاص کرہومیوپیتھک ڈاکٹر محمودالحق عباسی صدر اور نائب صدر ڈاکٹر رائو غلام مرتضی مبارک باد پیش کی اور ان کا انتخاب ہومیوپیتھک میڈیکل سسٹم کا سنہرا دور ہوگا اور امید ظاہر کی یہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو در پیش مسائل خاص کر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے کردار لازمی قرار کروائیں گے ۔