مکرمی! 04اکتوبر 2018ء ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن کے بوڑھے پنشنرز کی ماہانہ پنشن میں اضافہ EOBI میں حکام سے میٹنگ ہوئی دوران بات چیت میں نے زوالفقار بخاری ایڈوازر تو پی ایم کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرائی تھی کہ ریجنل آفس اسلام آباد کے بعض افسروں پر الزامات ہیں جس کا آپ نے نوٹس لیا تھا، 05 اکتوبر 2018 کو محترمہ ڈاکٹر شیریں مزاری سے انہی مسائل پر بات ہوئی ،انہوں نے بھی اس مسئلہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور وعدہ کیا کہ میں آپ کی آواز وزیراعظم عمران خان تک پہنچاؤں گی اور آپ کی باضابطہ ملاقات جناب صدر مملکت عارف علوی سے بھی کروانگی۔میں EOBI پنشنرز اینڈ کمیونٹی ویلفیئر فاونڈیشن کا چیف آرگنائزر ہوں اور بوڑھے پنشنرز ،بیواؤں ،معذوروں کی ویلفیئر کے لیے EOBI پنشنرز اینڈ کمیونٹی ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم پر خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔سپریم کورٹ میں غریب مزدوروں کا پنشن میں اضافہ کے لیے کیس چل رہا ہے۔جب آپ سے اور محترمہ ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کا ریجنل انتظامیہ کو علم ہو اتو وہ میرے خلاف انتقامی کاروائی پر اتر آئی۔ 10 اکتوبر2018ء کو میں ایک کام کے سلسلے میں EOBI ریجنل آفس اسلام آباد گیا تو ریجنل ہیڈ نے نائب قاصد کو بھیجا اور کہا کہ میں ریجنل آفس سے چلا جائوں۔ کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی EOBIپنشنرز اینڈ کمیونٹی ویلفیئر فاونڈیشن کے عہدیدار کو دفتر سے نکل جانے کا حکم دے ان کا یہ امر خلاف قانون اور خلاف ضابطہ ہے۔میں نے صبر سے کام لیا ور EOBI آفس کے ماحول کو خراب ہونے سے بچایا ، میں پنشنر ہونے علاوہ بوڑھے پنشنرز ،بیواؤں اور معذوروں کا نمائندہ ہوںا ور EOBIمیں آنے کا حق رکھتا ہوں۔چیئرمین صاحب EOBI نے ریجنل ہیڈ کانفرنس میں ہدایت فرمائی تھی کہ تمام ریجنل ہیڈز یونین؍فیڈریشن کے عہدیداران سے ملاقات کیا کریں،ان کے مسائل سن کر حل کیا کریں اور جائز کام کو نہ روکا کریں۔بادی النظر میں ریجنل ہیڈ نے چیئرمین صاحب کے فرمان کی حکم عدولی کی ہے اور EOBI کے ریجنل آفس اسلام آباد کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے ۔ایسے آفسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
(محمد اقبال لودھی چیف آرگنائزرپنڈورہ راولپنڈی0322-5085716)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024