بجلی چوری اور غیرقانونی کنڈوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے : وفاقی وزیر پاور
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری کی اور غیر قانونی کنڈوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے‘ پنجاب اور خیبرپی کے میں ٹاسک فورس کے تعاون سے کارروائی کی جائے۔ عمر ایوب کی زیر صدارت ریکوی اور لائن لاسز پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 31اکتوبر 2018 تک کے بقایا جات کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کی چھ کمپنیوں کو 82ارب 20کروڑ روپے کی اضافی ریکوری کا ہدف دیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں لائن لاسز میں کمی کے اہداف کو بھی پورا کریں۔