ویمنز ورلڈ ٹی 20 کپ میں آج دو میچوں کے فیصلے ہونگے
پروویڈنس(آئی این پی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ دونوں میچز گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو بھارتی ویمن ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔