پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: آرمی نیشنل بنک ‘ کے آر ایل اور واپڈا فاتح
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں آرمی، نیشنل بنک، کے آر ایل اور واپڈا کی ٹیموں میں اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے بلوچ کلب کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کردیا، عنصر عباس نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول کیے۔ ایک اور میچ میں نیشنل بینک نے افغان کلب کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے کامیابی حاصل کی تیسرے میچ میں کے آر ایل نے پاکستان نیوی کو تین صفر سے زیر کر لیا، چوتھے میچ میں واپڈا نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی۔