گولڈن سٹار نے ملتان وائٹس کیخلاف پہلے کرکٹ میچ جیت لیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ملتان وائٹس کرکٹ کلب اور میزبان کلب گولڈن کرکٹ کلب کے درمیان تین میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ ملتان وائٹس کرکٹ کلب نے مقررہ 35 اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔ ناصر بجارانی، جنید دلبر، جہانگیر بخاری اور علی مرتضے نے بالترتیب84,96, 44, اور48 رنز بنائے۔ راشد علی، زبیر بدر، اعجاز احمد, اور انور بیگ نے بالترتیب 2,2, 1اور ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ وقفے کے بعد گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ زبیر بدر، اعجاز احمد، رضوان یامین اور زاہد شاہ نے بالترتیب88 ,68 ,67اور40 سکور بنائے۔