موٹر ریس تیزی سے مقبول ہوتا ہوا کھیل ہے: شیخ احسن رشید
ملتان (سپورٹس رپورٹر) شمع گھی اور کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی ملز کے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے تھل جیپ ریلی کے شرکاء کے لئے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا ہے کہ موٹر ریس ہمارے ملک کا تیزی سے مقبول ہوتا ہوا کھیل ہے یہ واحد کھیل ہے جس کو دیکھنے کے لئے ایک لاکھ سے زائد شائقین تھل کا رخ کرتے ہیں۔ کھیلوں کے میدان سے ہی معاشرے کے صحت مند ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد میں ملک کے معروف موٹر ریسرز کی کاوشوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا جس کی کوششوں سے انٹرنیشنل ریسرز بھی پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ ہمارا ادارہ کھیلوں کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر جیپ ریلی میں سب سے زیادہ اعزاز رکھنے والے معروف موٹر ریسر نادر مگسی نے کہا کہ ہماری عوام پہلے موٹر ریس کے مقابلے صرف ٹی وی سکرین پر دیکھتے تھے مگر انہیں تھل کے میدانوں میں بھی ان سنسنی خیز مقابلوں کو دیکھنے کے مواقع میسر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ 1995ء سے 2018ء تک منعقدہ مختلف جیپ ریلیوں کے شرکاء کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ آخر میں گزشتہ 20 سالوں میں ملک بھر میں ہونے والی موٹر ریس کے مختلف مقابلوں میں شریک ہونے والے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔