سلک ٹو شائن انڈر 17 گرلز کرکٹرز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی سی سی کی جانب سے خواتین کرکٹرز کے فروغ اور ان کی جسمانی ذہنی ٹیکنیکل مہارت میں اضافے کے لئے سلک ٹو شائن انڈر 17 کرکٹرز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ملتان زون ‘کراچی زون اور پشاور زون کی کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے ملتان ڈی جی خان اور لودھراں کی کھلاڑیوں کے ٹرائلز 19 نومبر کو ڈسٹرکٹ سپورٹس سٹیڈیم خانیوال میں جبکہ بہاولپور‘ بہاولنگر اور پاکپتن کے ٹرائلز 20 نومبر کو ڈرنگ سٹیڈیم میں جبکہ مظفر گڑھ اور لیہ کے ٹرائلز 22 نومبر کو فیصل کرکٹ سٹیڈیم مظفر گڑھ میں اور ساہیوال اور اوکاڑہ کی کھلاڑیوں کے ٹرائلز گورنمنٹ گرلز کالج اوکاڑہ میں ہوں گے۔