گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 5.71 فیصد اضافہ
ملتان (سماجی رپورٹر)ملک میں 15نومبر 2018کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں5.71فیصد اضافہ ہوا ہے اس ایک ہفتہ کے دوران مرغی،پیاز،کیلا،دالوں،لہسن،چینی،گھی،کوکنگآئل،آٹا،گوشت سمیت 25اشیا کی قیمت میں اضافہ،5اشیا کی قیمت میں کمی،23اشیا کی قیمت میں استحکام رہا پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لئے مہنگائی کی شرح میں 1.69فیصد اضافہ،8ہزار ایک روپے سے12ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لئے مہنگائی کی شرح میں 2.47فیصد اضافہ،12ہزار ایک روپے سے 18ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لئے مہنگائی کی شرح میں 2.76فیصد اضافہ،18ہزار ایک روپے سے 35ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لئے مہنگائی کی شرح میں 6.22فیصد اضافہ،35ہزار روپے سے زائدآمدنی والے طبقات کے لئے مہنگائی کی شرح میں 10.10فیصد اضافہ ہوا۔