سری لنکن پارلیمنٹ دوسرے روز بھی میدان جنگ بن گئی
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا میں پیدا ہونے والے آئینی بحرانی کے نتیجے میں ملک کی پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی اراکین نے اپنے مخالفین پر چلی پائوڈر اور مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں ایوان میدان جنگ بنا رہا۔ سپیکر کیروجے سوریا کو ان کی پارٹی کے مخالفین نے ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا تاہم ایک گھنٹے بعد غیر مسلح پیراملٹری فورس کے عہدیداروں اور افسران نے انہیں اسمبلی کے اندر پہنچایا۔