ریمل علی نے بابر تھیٹر کی رونق دوبالا کر دی
ملتان (سماجی رپورٹر) اداکارہ ریمل علی کی آمد نے بابر تھیٹر پر رونق لگا دی۔گزشتہ روز سے شروع ہونے والے ڈرامے ’’ملتان نہیں جائوں گی‘‘ میں شی میل ریملعلی مرکزی کردار کر رہی ہے۔گذشتہ شب شائقین کی بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھنے آئی۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عالیہ خان، اقصیٰ ملک، چمن شہزادی،کومل ناز، مومل خان، ایمان شاہ، شان بیلہ، شیر ی چن، سجاد شوکی، آغا ناصر،کوثر بھٹی اور آغا ماجد شامل ہیں۔ بڑی کاسٹ کی بدولت ڈرامے کا بزنس قابل ذکر رہا۔