تھیٹرز کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری
ملتان (سماجی رپورٹر) چیئر مین ویجی لینس کمیٹی کریم بخش نے تھیٹروں کے لئے نیاضابطہ اخلاق وضع کر دیا،گزشتہ روز پروڈیوسرز ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والے ہنگامی اجلاس میں نئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق بیرون شہر سے آنے والے فنکاروں کے ساتھ اسٹامپپیپر پر معاہدہ کی کاپی ویجی لینس کمیٹی کو جمع کروانی ہوگی جس پر کام کرنے کا دورانیہ بھی تحریر کیا جائے گاگرین روم کے دوران ڈرامہ کسی بھی فنکار کے موبائل فون استعمال کرنے پر2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جو ڈیم فنڈ میں جمع کروایا جائے گا، فنکاروں کی بوگس پبلسٹی پر تھیٹر انتظامیہ کو 5ہزار روپے جرمانہ یا دفعہ420/Cکے تحت مقدمہ درج کروایا جائے گا۔