مظلوم کی دادرسی کر کے مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے : جسٹس شاہد بلال
خانیوال(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا ہے کہ مظلوم کی دادرسی کرکے ہی مثالی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے عدل وانصاف کی فراہمی کو یقینی بنا کر ہی سوسائٹی میں بہتری لائی جاسکتی ہے عدل وانصاف کی فراہمی کے لیے ججز او روکلاء کا بنیادی رول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار خانیوال میںبار روم کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ جوڈیشل خانیوال کے ججز ‘بارکے عہدیداران اور سینئر وکلاء سے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید الحسن چشتی ‘ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز غلام عباس سیال‘سید ضیغم عباس رضوی‘سینئر و سول ججز ‘ممبر پنجاب بار کونسل عزیز خان پنیاں ‘جاوید ہاشمی ‘صدر بار محمد اجمل خان بھٹہ ‘جنرل سیکرٹری چوہدری کلیم ارشد ‘پیر احمد شاہ کھگہ ودیگر وکلاء موجود تھے ۔