علامہ اقبال تعلیم نسواں کے زبردست حامی تھے:ناصرہ جاوید اقبال
لاہور(لیڈی رپورٹر) جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال تعلیم نسواں کے زبردست حامی تھے ، انکی پوری زندگی فلسفہ خودی اور عشق حقیقی کے گرد گھومتی ہے، نوجوان نسل اقبال کے افکار پر عمل کرے اور فلسفہ خودی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ وہ گزشتہ روز لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب میں صدر شعبہ ڈاکٹر غزالہ نورین،ڈاکٹر انجم طاہرہ اورپروفیسر یاسمین مان کے علاوہ اساتذہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔