امریکہ ‘یورپ پاکستان کے دینی معاملات میں مداخلت نہ کریں:مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) دنیا کو کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کر نے کے مشورے دینے والے خود یورپ اور امریکہ پا کستان کے دینی معاملات میں مداخلت کر ر ہے ہیں جو قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ،ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کے قانون کے چھیڑنا تو دور کی بات ہے قوم کسی کو غلط نظر سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دے گی، عقیدہ ختم نبوت کے لیئے کام کر نے والے ہی کل شفاعت رسولؐ کے حقدار بنیںگے ،عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے یہ باتیں جے یو آئی کے راہنمامولانا محمد امجد خان نے سیرتؐ کانفرنسوںسے خطاب میں کہیں۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ان حا لات میںامت میں وحدت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کی آئینی شقوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشیں عروج پر ہیں۔