سی ای اوز ہیلتھ کو ادویات خریداری بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو ادویات کی خریداری کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پرویڈیو لنک کے ذریعے سی ای اوز ہیلتھ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری کا عمل طے شدہ طریقہ کار کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہونا چاہیئے۔ ہنگامی صورتحال میں خصوصی ہیڈ سے بھی محدود سطح پر خریداری کی جاسکتی ہے۔