دورہ پاکستان پر آئے میئر شکاگو واپس روانہ
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے شکاگو کے میئر پاکستان میں تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز امریکہ واپس روانہ ہو گئے۔ لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے مہمان میئر کو لاہور ایئر پورٹ پر الوداع کیا، شکاگو کے میئر نے لاہور میں قیام کے دوران لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور سیالکوٹ بھی گئے۔