روز گارڈ گروپ نے سخت مقابلے کے بعد نیوایج کو ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ کے چوتھے روز گارڈ گروپ نے سخت مقابلے کے بعد نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین، تیمور علی ملک نے دو جبکہ راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا۔