افضل منا میموریل انٹرنیشنل ہاک ٹورنامنٹ کا فائنل ریلویز ٹیم نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلے افضل منا میموریل انٹرنیشنل ہاک ٹورنامنٹ کا فائنل ریلویز ٹیم نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ریلویز نے کسٹم ٹیم کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر تین دو سے شکست دی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ چار چار گول سے برابر رہا تھا۔ ٹورنامنٹ میں سری لنکا آرمی اور نیپال کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔