ایف بی آ ر نے ایل ڈی اے اکاؤنٹس منجمد کرکے 6 کروڑ سے زائد وصول کر لئے
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ٹیکس واجبات کی وصولی کیلئے ایل ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 6 کروڑ سے زائد کی وصولی کر لی۔ ایل ڈی اے کے ذمے 2017ء میں انکم ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ 37 لاکھ 97 ہزار 5 سو 18 روپے واجب الادا تھے جس کی وصولی کیلئے ایل ڈی اے کو 24 ستمبر 2018ء کو نوٹس ارسال کیا گیا جس پر ایل ڈی اے نے ٹوٹل ٹیکس کا 10 فیصد (73 لاکھ 79 ہزار 7 سو 52 روپے) ادا کرکے اپیل دائر کی جس پر ایل ڈی اے کو کمشنر اِن لینڈ ریونیو اپیل III نے ایک ماہ کیلئے حکم امتناعی دے دیا تھا جو 13 نومبر 2018ء کو ختم ہو گیا اور اپیل مسترد ہونے کے بعد ٹیکس ثابت ہو گیا جس پر گزشتہ روز ایل ڈی اے کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرکے 6 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کر لئے گئے۔