جسٹس باقر نجفی کا ہائیکورٹ بہاولپور بنچ تبادلہ‘حمزہ، خواجہ برادران کی درخواستوں کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز، خواجہ برادران، فواد حسن فواد اور نیب کے زیر حراست ملزموں کی ضمانت اور قبل از ضمانت گرفتاریوں کی درخواستوں کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہو گیا۔ 2 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی کا لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ تبادلہ کر دیا گیا۔ جب کہ بنچ کی سربراہی جسٹس طارق عباسی کو سونپ دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے نیاروسٹرجاری کر دیا۔ نیا بنچ 19 نومبرسے احتساب عدالتوں کے فیصلوںکے خلاف دائر درخواستوں اور اپیلوں کی سماعت کرے گا۔