نوائے وقت کے زیراہتمام جائزہ نعت خوانی کی چھٹی تقریب آج ہوگی
ملتان( میگزین رپورٹ) نوائے وقت ملتان کے زیراہتمام حافظ معین خالد ٹرسٹ کے اشتراک سے بسلسلہ جشن میلاد النبیؐ30روزہ جائزہ نعت خوانی کی چھٹی تقریب ہفتہ 17نومبر کو 11بجے صبح گورنمنٹ کالج آف کامرس میں ہوگی۔ صدارت نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شمیم اصغر راؤ کریں گے۔ مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال محمد جاوید الحسن چشتی پرنسپل ادارہ چودھری عاقب احمد، ڈی ای او سید محمود نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ابرار آبی اور حافظ معین خالد ہوں گے۔