حکومت نے عوام پر مہنگائی کابم گرا کر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ‘ یوسف رضا گیلانی
اوچ شریف(خبرنگار) سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے جمال الدین والی میں خصوصی ملاقات ہوئی اس موقع پر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا موجود حکومت نے عوام پر مہنگائی کا طوفان گر ا کر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے عمران خان اپنے ہی بیانیہ سے مکر گئے ہیں تبدیلی کا نعرے لگانے والے بھی راہ فرار کر رہے ہیں بچت کفایت شعری کا دعویٰ کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔