دائرہ دین پناہ: گنجان آباد علاقے میں قائم جپسم فیکٹری وبال جان بن گئی
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)نواحی موضع کھائی چک اول میں جپسم فیکٹری سے پیداہونے والی آلودگی اہل علاقہ کے لیے وبال جان بن گئی،وبائی امراض سے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ،سینکڑوں لوگ وبائی امراض میں مبتلا،متعدداپاہج،متاثرین کااحتجاج،نعرے بازی،محکمہ ماحولیات سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع کھائی چک اول چاہ دھنوں والامیں طویل عرصہ سے قائم جپسم فیکٹری سے پیداہونے والی آلودگی گردونواح گنجان آبادی پرمشتمل بستیوں اوراہل علاقہ کے لیے وبال جان بن گئی سینکڑوں لوگ جلدی امراض،پھیپھڑوں،یرقان،کینسر،الرجی،دمہ،کھانسی جیسے موذی امراض میں مبتلاہیں چندسالوں میں درجن کے قریب بچے،خواتین اورمردموذی امراض کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں جب کے متعدداپاہج زندگی گزاررہے ہیں محکمہ ماحولیات کواہل علاقہ سے دی جانے والی درخواستیں بھی بے سودثابت ہوئیں چندروزقبل بستی کے مکینوں عبدالرشیدپرمشتمل لوگوں نے محکمہ ماحولیات کوتحریری درخواست پیش کی جسے محکمہ ماحولیات کی طرف سے سیل بھی کردیاگیامگرجپسم فیکٹری کے بااثرمالک شمس خان قوم جھمکی سکنہ ڈیرہ غازیخان حال کوٹ ادونے فیکٹری کی سیل کوزبردستی توڑکرپھرکام شروع کردیا، اہل علاقہ نے عبدالرشید،محمداختر،محمدبخش وغیرہ کی سربراہی میں محکمہ ماحولیات کی بے حسی پرزبردست احتجاج کرتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازیخان،ڈی سی مظفرگڑھ اورمحکمہ ماحولیات مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔