کراچی میں مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت، ازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) کراچی میں مبینہ طور پر ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے دو بچوں سے متعلق ازخود نوٹس لینے کے لئے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ سندھ حکومت کھانے پینے کی اشیا کا معیار چیک کرنے اور اس بارے میں مروجہ قوانین پر عمل کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016ء پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ سندھ میں کوئی لیبارٹری نہیں۔ بیرون ملک سے گوشت منگوا کر کئی سالوں تک سٹور رکھا جاتا رہا ہے۔ ایکٹپر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔