درودو سلا م کی صدائو ں میں جشن میلا د مصطفی ؐ منا تے رہیں گے ، ثروت اعجا ز قادری
کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی ﷺ کی مخالفت کرنیوالے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،میلاد مصطفی ﷺ منانا عین اسلام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام ،مختلف میلادکمیٹیوں کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ درودوسلام کی صدائوں میں عاشقان رسول جشن ولادت مناتے رہینگے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اس طرح کے معاملات ملک کی اکثریت کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں پر امن اور محب وطن ہیں میلاد کے مخالفین کو قانون کے دائرے میں جواب دینے کا حق رکھتے ہیں ۔