تیسر ٹائون سرجانی میں بجلی کا تار گر نے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس
کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے تیسر ٹائون سرجانی کے علاقے میں بجلی کا تارگرنے سے جان بحق ہونے والے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ آخر کب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے اور لوگوں کی گود اجڑتی رہے گی اور ایسے واقعات کے ذمہ دار حکام نے اب تک کیا کیا اقدامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں تیسر ٹائون میں بجلی کے تار گرنے سے ایک بچہ جان بحق ہوگیا اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ کچھ عرصہ قبل بھی بجلی کے تار گرنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ایک واقعہ میں بچے کے دونوں بازو متاثر ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نوٹس