کراچی سمیت سندھ بھرمیں سواری رکشہ بند کرنے کا فیصلہ
کراچی( وقائع نگار) حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی طو ر پر چلائے جانے والے سواری رکشہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ او رٹریفک پولیس حکام کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں غیر قانونی رکشے جو قانون کے برعکس اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلائے جارہے ہیں ان کا چالان کرکے ان کو بند کیا جائے گا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اختر غوری کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو سال پہلے عدالت نے جو فیصلہ دیا تھا اس پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور ان رکشہ مالکان کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ تاحال صرف ایک رکشہ رجسٹرڈ کرایا گیا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں رکشے غیر قانونی چل رہی ہیں جن کے خلاف آج سے کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے چالان کرنے کے بعد محکمہ ٹریفک پولیس کے اہلکار تصاویر بھی کھینچے گا اور اعلیٰ حکام کو باتصویر چالان کی تفصیلات بھیجی جائیں گی ۔ اس مہم کا مقصد رکشے کی سواری کو قواعد و ضوابط کے مطابق محفوظ سواری کی حیثیت دلانا اور قانونی طور پر ریگولریٹ کرنا بتایا گیا ہے۔
رکشہ بند