چیف جسٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد پر فول پروف سکیورٹی انتظامات
لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس ثاقب نثار کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ پولیس کی اضافی نفری سپریم کورٹ کے اطراف تعینات رہی۔ مال روڈ سے سپریم کورٹ رجسٹر ی کی جانب آنے والے راستے بیریئر لگاکر بند رکھے گئے جبکہ مکمل چیکنگ کے بعد سائلین اور وکلاء کو سپریم کورٹ رجسٹری عمارت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔