سندھ پولیس بائیو میٹرک تصدیقی نظام ودیگرماڈرن تیکنیکس کی سہولیات سے منسلک
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت بائیومیٹرک تصدیقی نظام ودیگر ماڈرن تیکنیکس کی اہمیت اور افادیت پر مشتمل جملہ آگاہی ومعلومات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری احکامات دیئے گئے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹی سلطان علی خواجہ نے اجلاس کو سینٹرل پولیس آفس سے باقاعدہ نادرا لنک کے ذریعہ آغاز اور اسکی اہمیت کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جہاں پولیس کو یہ سروس اور سہولت دستیاب ہے ۔