پولیس کے مطابق قائد آباد فلائی اوور کے نیچے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا ،مزید کہنا ہے کہ فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ پہنچ گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 5 زخمی جناح اسپتال منتقل کیے گئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024