کرایوں میں اضافہ
میںآپ کے اخبار کے توسط سے عوا م کے ایک اہم مسئلے کی طرف اعلیٰ حکام کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔کراچی ایک بہت بڑا شہر ہے جہاںمسائل بھی بہت بڑے ہیں، ایک اہم مسئلہ اس وقت بس اور کوچ مالکان کی طرف سے بار بار بڑھا یا جا نے والا بسوں کا کرا یہ ہے جو دو مہینے پہلے پچاس فیصد تھا یعنی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کیا گیا اور اب مزید اضا فہ کر کے 40 روپے کیا گیا ہے جو سو فیصد ہے۔ جو بغیر کسی مجاز اتھا رٹی کی منظوری کے کیا ہے جو غریب عوام پر بہت بڑا مالی بوجھ اور ظالمانہ قدم ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت سندھ کی طرف سے نہ کوئی منظوری ہے اور نہ کوئی قدم ہی اٹھا یا جا رہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے ڈبل کرایہ کیوں لے رہے ہیں اور لوٹ مار جاری ہے کیا کوئی ہے کہ جو ذمہ داری لے اور عوام کا یہ جائز مسئلہ اور دوسرے اہم مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے۔(عبد الوھاب آرائیں۔کراچی )