بارودبرآمدگی کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجوا دیاگیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے بارودبرآمدگی کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجوا دیا مقدمہ میں نامزدملزمان سعد گل،حمید گل اور صاحب گل کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر وغیرہ برآمدہونے پر گرفتارکر کے مقدمہ درج کیا تھا ۔جمعرات کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔