مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی ، زیورات ، قیمتی اشیاء لو ٹ کر فرار
چک بیلی خان(نامہ نگار) 4 مسلح ڈاکو فیز4 کے رہائشی محمد اشرف کے گھر داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر تمام افراد کو ایک کمرہ میں بند کر کے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،90 ہزار روپے نقدی ،موبائیل فون ،الیکٹرانک کیمرہ اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی واردات کی پولیس کو خبر تک نہ ہوئی جبکہ ایک دن قبل ہی ڈاکوئوں نے محمد مشتاق قریشی سے ٹیکسی گاڑی نمبریLXK0827 چھین لی اور پھر اسی گاڑی پر سوار ہو کر کلر روڈ پر 2 جیولرز کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاوا کے رہائشی محمد ریاض کے گھر داخل ہو کر 7 مسلح ڈاکوئوں نے تمام افراد کو کمرہ میں بند کر کے ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی ،5 لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے مالیت کا دیگر قیمتی سامان چھین لیا ۔