چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں وفد آج برطانیہ جائیگا، جسٹس یاور علی آج قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 9 رکنی وفد آج سے 28 نومبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریگا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس یاور علی آج قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔