وزیراعظم نوازشریف ازبکستان کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچے تو ازبک ہم منصب شفقت مرزایوف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتخاتے کے اہلکار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نوازشریف کے وفد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعظم کےمشیربرائے قومی سلامتی ناصرجنجوعہ اور معاون خصوصی برائے ہوا بازی شجاعت عظیم بھی شامل ہیں جبکہ بیگم کلثوم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ بعدازاں وزیراعظم نوازشریف نے ابکستان کے وزیراعظم شفقت مرزایوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیا کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کےساتھ بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں امن و سلامتی کےامورپربھی تبادلہ خیال ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024