صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تئیس نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس سے مصری صدر محمد مرسی بھی خطاب کریں گے.

صدر زرداری نے تئیس نومبر کو پارلیمٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ادھر ڈی ایٹ سربراہان ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصری صدر محمدمرسی بائیس نومبر کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ گذشتہ سینتیس سالوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے وہ پہلے مصری صدر ہونگے۔ مصری صدر دورے کے دوران صدر زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی مصری صدر محمد مرسی سے ملاقات کریں گے۔ اسکے علاوہ محمد مرسی مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور امیر جماعت اسلامی منور حسن سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ دورے کے اختتام سے قبل نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی۔